"پولیس مجھے پکڑنے آگئی ہے" عمران خان نے ویڈیو پیغام جاری کردیا

"پولیس مجھے پکڑنے آگئی ہے" عمران خان نے ویڈیو پیغام جاری کردیا
سورس: Screen Grab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ انہیں پولیس پکڑنے آگئی ہے، ان کی گرفتاری یا قتل کی صورت میں قوم حقیقی آزادی کی جد وجہد کرے۔

کارکنوں کیلئے اپنے پیغام میں عمران خان کا مزید کہنا تھا  کہ ان کا خیال ہے کہ جب عمران خان جیل میں چلا جائے گا تو قوم سو جائے گی، آپ نے اس بات کو غلط ثابت کرنا ہے،  آپ نے اپنے حقوق اور حقیقی آزادی کیلئے جدو جہد کرنی ہے اور باہر نکلنا ہے، میں آپ کی جنگ لڑ رہا ہوں اور آئندہ بھی لڑتا رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ مجھے جیل میں ڈال دیتے ہیں یا  مار دیتے ہیں تو آپ نے یہ ثابت کرنا ہے کہ عمران خان کے بغیر بھی یہ قوم جدو جہد کرے گی،  آپ نے ان چوروں اور ایک شخص جو ملک کے فیصلے کر رہا ہے ان کی غلامی نہیں کرنی۔