عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخی کی درخواست ، آج ہی سماعت کی استدعا مسترد

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخی کی درخواست ، آج ہی سماعت کی استدعا مسترد
عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخی کی درخواست ، آج ہی سماعت کی استدعا مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست آج ہی سماعت کرنے سے معذرت کرلی۔

نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست دائر کردی گئی ہے ، تحریک انصاف کے رہنماؤں نے درخواست کی سماعت آج ہی کرنے کی استدعا کی جیسے عدالت نے مسترد کردیا ۔ 

عدالت تحریک انصاف کی درخواست پر کل سماعت کرے گی ۔

مزید :

قومی -