آل پاکستان نیشنل انویٹیشنل ٹینس ٹورنامنٹ، عقیل اور شعیب کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

آل پاکستان نیشنل انویٹیشنل ٹینس ٹورنامنٹ، عقیل اور شعیب کوارٹر فائنل میں ...
آل پاکستان نیشنل انویٹیشنل ٹینس ٹورنامنٹ، عقیل اور شعیب کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (14 مارچ 2023): پاکستان کے نمبر 1 عقیل خان، محمد شعیب اور دیگر کھلاڑی آل پاکستان نیشنل انویٹیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

منگل کو ڈی ایس او ایم کلب میں مردوں کے سنگل پری کوارٹر فائنل میں عقیل خان نے شہزاد خان کو 6-4، 6-4، ایم شعیب خان نے ایم حذیفہ خان کو 6-2، 6-0 سے شکست دی۔ مدثر مرتضیٰ نے احمد بابر کو 6-3، 6-3 سے، یوسف خلیل نے احتشام ہمایوں کو 6-1، 6-2 سے، ہیرا عاشق نے ایم سالار کو 6-3، 6-2 سے شکست دی۔ احمد نیل قریشی نے عمران بھٹی کو 6-3، 6-3، سیمی زیب خان نے حامد اسرار کو 3-3 (ریٹائرڈ) اور عبداللہ عدنان نے نعلین عباس کو 6-2، 6-2 سے شکست دی۔

بوائز انڈر 16 پری کوارٹر فائنل میں ایم سالار نے حافظ کو 6-0، 6-0 سے، حسنین علی رضوان نے عبداللہ سجاد کو 6-1، 6-0، حمزہ رومان نے حنظلہ انور کو 6-0، 6-0، ایم۔ طلحہ خان نے یوسف مانو کو 6-1، 6-0، حمزہ علی رضوان نے ارمان کامران کو 6-2، 6-1 سے ہرایا۔ حیدر علی رضوان نے علے حسنین کو 6-2، 6-0، احتشام ہمایوں نے ابوبکر خلیل کو 6-2، 6-0، ابوبکر طلحہ نے اسد زمان کو 6-1، 6-4 سے شکست دی۔

مزید :

کھیل -