عمران خان کی اپنے گھر پر برسائے گئے آنسو گیس کے شیلوں کے ساتھ تصویر سامنے آگئی

عمران خان کی اپنے گھر پر برسائے گئے آنسو گیس کے شیلوں کے ساتھ تصویر سامنے ...
عمران خان کی اپنے گھر پر برسائے گئے آنسو گیس کے شیلوں کے ساتھ تصویر سامنے آگئی
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں دوسری جانب وہ زمان پارک سے عالمی میڈیا  کو انٹرویوز دینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ 

پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے عمران خان کی تازہ تصاویر جاری کی گئی ہیں جن میں وہ انٹرویو دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ایک تصویر میں انہوں نے اپنے سامنے آنسو گیس کے شیل رکھے ہوئے ہیں۔ ان شیلوں کے بارے میں دعویٰ ہے کہ یہ وہ شیل ہیں جو پولیس نے عمران خان کی رہائش گاہ پر برسائے اور انہیں گھرکے اندر سے جمع کیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -