عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں پارٹی چلانے کیلئے 6 رکنی  ایمرجنسی کمیٹی قائم، کون کون شامل ہے؟

عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں پارٹی چلانے کیلئے 6 رکنی  ایمرجنسی کمیٹی ...
عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں پارٹی چلانے کیلئے 6 رکنی  ایمرجنسی کمیٹی قائم، کون کون شامل ہے؟
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں پارٹی کے معاملات چلانے کیلئے ایمرجنسی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ نجی ٹی وی لاہور نیوز کے مطابق یہ کمیٹی چھ ارکان پر مشتمل ہے جس میں تین سینیٹرز اور تین سابق وفاقی وزرا شامل ہیں۔ کمیٹی  کی سربراہی پارٹی کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی کریں گے۔ ان کے علاوہ سینیٹر اعظم سواتی ، سینیٹر اعجاز چوہدری، سینیٹر سیف اللہ نیازی بھی کمیٹی کے رکن ہیں۔ سابق وفاقی وزرا مراد سعید اور علی امین گنڈا پور بھی ایمرجنسی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -