پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)شمالی وزیرستان میں معمولی تکرار فریقین کے درمیان بھاری ہتھیاروں سےفائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کے باعث 4 افرادجاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ کے گاؤں سیفلی کابل خیل میں دو فریقین کے درمیان معمولی تکرار ہوئی جو بڑھتے بڑھتے مسلح تصادم میں تبدیل ہوگئی۔دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک گروپ کے تین جبکہ دوسرے کا ایک شخص ہلاک ہوا۔فائرنگ کے واقعے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جبکہ ضابطے کی کارروائی کے لیے میتیں بھی میر علی ہسپتال منتقل کردی گئیں۔