فیصل خان زکوڑی کی نمایاں کامیابی گومل یونیورسٹی کیلئے باعث فخر،ڈاکٹر شکیب اللہ 

  فیصل خان زکوڑی کی نمایاں کامیابی گومل یونیورسٹی کیلئے باعث فخر،ڈاکٹر شکیب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کہا ہے کہ فیصل خان زکوڑی کی صوبائی سطح پر تکوانڈو میں نمایاں کامیابی گومل یونیورسٹی کے لیے باعثِ فخر ہے۔ ایسے باصلاحیت نوجوان یونیورسٹی کا نام روشن کر رہے ہیں، جو نہ صرف تعلیمی بلکہ کھیلوں کے میدان میں بھی نمایاں کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا، جہاں فیصل خان زکوڑی کو انعام اور ٹرافی سے نوازا گیا۔تقریب میں رجسٹرار گومل یونیورسٹی ظاہر شاہ مروت، ڈائریکٹر اسپورٹس ڈاکٹر وسیم خان، پی ایس ٹو وائس چانسلر عابدالرحمن اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر فیصل خان زکوڑی کو ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی گئی۔واضح رہے کہ فیصل خان زکوڑی گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں ایم آئی ٹی (میڈیکل امیجنگ ٹیکنالوجی، ریڈیالوجی)کے طالب علم ہیں، اور انہوں نے اپنی مہارت کے ذریعے یونیورسٹی کا نام بلند کیا ہے، فیصل خان زکوڑی معروف صحافی ڈاکٹر وزیر جعفر زکوڑی کے فرزند ہیں۔