کون بنے گا کروڑپتی، امیتابھ کی کرسی پر اب کون بیٹھے گا؟ نام گردش کرنے لگے

Mar 14, 2025 | 10:31 AM

کون  بنے گا کروڑپتی، امیتابھ کی کرسی پر اب کون بیٹھے گا؟ نام گردش کرنے لگے


ممبئی (آئی  این پی) بھارتی لیجنڈ اداکار  امیتابھ بچن کے مشہورِ زمانہ شو "کون بنےگا کروڑپتی "کی میزبانی کے حوالے سے چند سپر سٹارز کے نام گردش کرنے لگے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 82 سالہ بالی ووڈ کے شہنشاہ  امیتابھ بچن نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے مشہور ٹی وی شو ک"ون بنے گا کروڑ پتی" کی میزبانی سے دستبردار ہو جائیں گے۔ اب ان کی جگہ نیا ہوسٹ لانے پر غور کیا جا رہا ہے اور اس کیلئے شاہ رخ خان، ایشوریا رائے بچن اور مہندر سنگھ دھونی کو ممکنہ امیدوار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

حالیہ ایک سروے میں شاہ رخ خان کو امیتابھ بچن کے جانشین کے طور پر سب سے اوپر قرار دیا گیا ہے۔  شاہ رخ خان کے علاوہ ایشوریا رائے بچن اور مہندر سنگھ دھونی بھی مضبوط امیدواروں کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں۔ 

مزیدخبریں