پاکستان کی مدد سے صومالیہ میں جدید شناختی کارڈ سسٹم متعارف
اسلام آباد(آئی این پی) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) پاکستان کے اعلی سطح کے ایک وفد نے چیف پراجیکٹ آفیسر نادرا کی زیر قیادت صومالیہ کادورہ کیا اور اس کے قومی شناختی نظام سے متعلق مختلف اداروں کے حکام سے ملاقاتیں کیں۔ خیال رہے کہ پاکستان " صومالی نیشنل آئیڈ نٹیفکیشن سسٹم (ایس این آئی ڈی) پر پر کامیاب عملدرآمد کے سلسلے میں معاونت فراہم کر رہا ہے۔ یہ سسٹم حکومت پاکستان کے مالی و تکنیکی تعاون سے تیار کیا جارہا ہے۔اس سلسلے میں نادرا اداروں کی صلاحیتیں بہتر بنانے کے لئے ضروری آلات اور سامان بھی فراہم کر چکا ہے جس میں شناختی کارڈ کی جدید ترین پرسنلائزیشن مشینیں، محا شناختی کارڈ اور ڈیٹا سنٹر کی بنیادی سہولیات بھی شامل ہیں۔محفوظنادرا کے وفد نے صومالیہ کی وزارت داخلہ، وفاقی امور و مفاہمت کے نائب وزیر اور ڈائریکٹر جنرل، نیشنل آئیڈ نٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نیرا) کے ڈائریکٹر جنرل اور دیگر عہدیداروں کے علاوہ چیئر مین ایکشن کمیشن صومالیہ، ڈائر یکٹر جنرل صومالی نیشنل بیورو آف سٹیٹسٹکس اور صومالیہ حکومت کے دیگر سینئر عہدیداروں سے کامیاب ملاقاتیں کیں۔نادرا کی جانب سے نہ صرف مختلف نوعیت کے آلات اور ضروری سامان فراہم کئے جارہے ہیں بلکہ نیرا کے ساتھ مل کر بائیو میٹرک تصدیق کی جدید خدمات متعارف کرانے، آن لائن انرولمنٹ پورٹل اور سیلف انرولمنٹ اپلیکیشنز متعارف کرانے کے لئے بھی کام کیا جارہا ہے۔ ان سر گرمیوں کا مقصد صومالیہ میں شناختی کارڈ کے لئے اندراج کی سر گرمیوں میں تیزی لانا اور شہریوں کی محفوظ معلومات (کے وائی سی) کے حصول کو یقینی بنانا ہے تاکہ نجی اور سرکاری دونوں شعبوں کے ادارے ان سے فائدہ اٹھا سکیں۔ حکومتِ پاکستان اور نادر اشناخت کی عالمی معیار کی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں صومالیہ حکومت کی معاونت کے لئے پر عزم ہیں اور یہ اشتراک دونوں ملکوں کے درمیان اخوت اور بھائی چارے پر مبنی قریبی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
متعارف