اعصام، بوپنا روم ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے
روم ( نیٹ نیوز)روم ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں اعصام الحق اور ان کے بھارتی جوڑی دار روہن بوپنا ایکشن میں نظر آئیں گے۔ سیزن کا دوسرا ٹینس گرینڈ سلیم فرینچ اوپن پچیس مئی سے پیرس میں شروع ہوگا۔ کلے کورٹ پر کھیلے جانیوالے واحد گرینڈ سلیم سے قبل اٹلی میں شروع ہونیوالا روم ماسٹرز پلیئرز کی تیاریوں کے لئے بہت اہمیت کاحامل ہے۔ٹورنامنٹ ڈبلز میں اٹھائیس لاکھ چوراسی ہزار یورو کی بھاری انعامی رقم کے لئے بتیس مینز پیئر مدمقابل ہوں گے۔