بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب آج ہوگی

بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب آج ہوگی


لاہور( سپورٹس رپورٹر)بھارت کے خلاف سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈپٹی ا سپیکر قومی اسمبلی بیرسٹر مرتضی جاوید عباسی آج قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ دیں گے ۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ کے مطابق قومی کرکٹرز بدھ کوقومی اسمبلی میں مہمانوں کی گیلری میں بیٹھ کر اجلاس کی کارروائی بھی دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ظہرانے میں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی بھی شرکت کریں گے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...