بین االاقوامی ایونٹس کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری

بین االاقوامی ایونٹس کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری


لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام بین االاقوامی ایونٹس کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ قومی باسکٹ بال ٹیم کے کوچ عمران بشیر کے مطابق تربیتی کیمپ میں 20کھلاڑی تربیت حاصل کررہے ہیں اور انہیں دو کوچز عمران بشیر اور نوازش علی تربیت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیمپ میں جو لڑکے تربیت حاصل کر رہے ہیں ان میں محمد فریم شہزاد، محمد اختر ،احمد جان، اسفند یار ، محمد ذوہیل چوہان ، تنویر علی شاہ ، لقلب عمار، ساغر اقبال ، سعید انور ، عدنان شفاعت ، محمد عاطف ، شعیب اسلم، حمزہ بن جاوید ، محمد ساجد ، عشرت مسعود ، ارشد فہاس ، علی رضا، انور خان اور مجتبیٰ خان شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...