شیفیلڈ میں کیانی ہاو¿س کو آگ لگنے سے 5افراد کی موت کا ممکنہ سبب فون اور ٹیبلٹس کا خراب چارجر تھا

شیفیلڈ میں کیانی ہاو¿س کو آگ لگنے سے 5افراد کی موت کا ممکنہ سبب فون اور ...

  



 شیفیلڈ(آن لائن)شیفیلڈ میں کیانی ہاو¿س کو آگ لگنے سے پانچ افراد کی موت کا ممکنہ سبب فون اور ٹیبلٹس کا خراب چارجر تھا۔ شیفیلڈکے اس گھر میں اچانک آگ لگنے سے 9 برس کا ادیان،سات برس کا امان اورانکی شیرخواربہن مناہل جھلس کر ہلاک ہوگئے تھے۔ بچوں کی 20برس کی آنٹی انعم بھی آگ کی نذرہوئیں اور بچوں کو بچانے کیلئے گھرمیں پھر داخل ہونے والی دادی شبینہ بیگم بھی چل بسی تھیں۔

 ویک روڈ پراس واقعہ سے پوری کمیونٹی تشویش میں مبتلاتھی۔ اب حکام کادعویٰ ہے کہ خراب چارجرلیونگ روم میں تھااوراس بات کاقوی امکان ہے کہ اسی کی وجہ سے آگ بھڑکی تاہم ابھی تحقیقات جاری ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...