پاکستان پیپلز پارٹی آئرلینڈ کے صدر ساجد منظور کے اعزاز میں تقریب

پاکستان پیپلز پارٹی آئرلینڈ کے صدر ساجد منظور کے اعزاز میں تقریب


لندن (بیورورپورٹ)عالمی سطح پر پاکستان کے منفی امیج کو مثبت طور پر اُجاگر کرنے کیلئے اورسیز پاکستانیوں کی سیاسی و سماجی جدوجہد پر قوم کو فخرہے۔ان خیالات کااظہار ’’زنجیر‘‘ پبلی کیشن کے زیر اہتمام ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت صدر پاکستان پیپلز پارٹی آئرلینڈ ساجد منظور کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے مقررین پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نوید چوہدری‘ صدر پی پی پی شعبہ خواتین و ایم پی اے فائزہ ملک‘ ترقی پسند دانشور نذیر قیصر ‘سینئر جرنلسٹ زوار حسین کامریڈ ‘ صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر اشرف نظامی‘ صدر اوورسیز سیٹزن فورم عبدالروف منہاس‘ سیکرٹری پاک انڈیا پیپلز فورم ادریس تبسم ‘ چیئرپرسن مسلم لیگ او لبنیٰ شاہ‘ ڈاکٹر عمر فاروق بلوچ‘ حاجی ڈوگر‘ پی پی پی کے رہنما بشارت صدیقی‘ بشریٰ ملک‘ آصف اکرام ورک‘نذیر بلوچ‘ عقیل بخاری‘محمد اقبال کمبوہ‘ محمد اسلم‘ افتخار احمد‘ مقصود چغتائی‘ اور ’’زنجیر پبلی کیشن‘‘ کے چیف ایڈیٹر غلام مصطفےٰ نے کیا۔مقررین نے ساجد منظور کی پاکستان کی بقا وترقی کیلئے آئرلینڈ میں انجام دی جانے والی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ساجد منظور نے اپنے صدارتی خطاب میں کہاکہ بڑھتی ہوئی انتہا پسندی‘ تشدد‘ پُرانتشار سیاسی صورتحال اور معاشی و سماجی ابتری نے پاکستان کو عالمی سطح پر تنہائی اور منفی امیج کا حامل بنا دیاہے جس کے خاتمہ کیلئے آئرلینڈ میں بلا امتیاز سیاسی وابستگی بھرپور سرگرمیاں جاری ہیں۔

جس کے نتیجہ میں ہمیں پاکستان کا مثبت و روشن خیال تاثر اُجاگر کرنے میں کامیابی ملی ہے اُنہوں نے کہا کہ آئرلینڈ میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے اپنی مدد آپ کے تحت پاکستان میں فلاحی سرگرمیوں کا دائرہ وسیع کیا جا رہاہے جس سے ہزاروں مستحق طلباء و نادار افراد مستفید ہوں گے۔

مزید : عالمی منظر


loading...