روس ویت نام کو ایس یو جنگی طیارے فراہم کرے گا
ماسکو (اے پی پی) روسی طیارہ ساز کمپنی ویت نام کے ساتھ کئے گئے اس سمجھوتے پر عمل درآمد شروع کر رہی ہے جس کے مطابق ویت نام کو 12 ایس یو 39 ایم کے 2 جنگی طیارے فراہم کئے جائیں گے۔ اس سال کے آخر تک پہلے 4 طیارے ویت نام کو مہیا کئے جانے کا منصوبہ ہے، باقی طیارے اگلے سال فراہم کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے روس نے ویات نام کو 20 جنگی طیارے فراہم کئے تھے۔