حکومتیں شراب نوشی سے ہونے والی ہلاکتوں اوربیماریوں کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کریں ٗاقوام متحدہ کی اپیل

حکومتیں شراب نوشی سے ہونے والی ہلاکتوں اوربیماریوں کی روک تھام کیلئے موثر ...


نیویارک (این این آئی)عالمی ادارہ صحت نے تمام حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ شراب نوشی سے ہونے والی ہلاکتوں اوربیماریوں کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کریں۔ عالمی ادارہ صحت کی ’’گلوبل سٹیٹس رپورٹ آن الکحل اینڈ ہیلتھ2014‘‘ میں کہا گیا کہ شراب نوشی سے شراب نوشوں کو جگر کے سکڑ جانے اورکچھ اقسام کے سرطان سمیت 200مختلف بیماریاں لاحق ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے غیرمتعدی امراض اور دماغی صحت کے شعبہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرجنرل اولیگ چیسٹنوئے نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کو شراب نوشی کے نقصانات سے بچانے کیلئے بڑے پیمانے پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے رپورٹ کے حوالہ سے بتایا کہ شراب نوشی پر قابو پانے کے حوالہ سے کسی قسم کی کوتاہی یا نرمی کی کوئی گنجائش نہیں ہے کیونکہ شراب نوشی نہ صرف عادت بن جاتی ہے بلکہ امراض کے علاوہ یہ تشدد کا باعث بھی بنتی ہے۔ رپورٹ میں خواتین میں شراب نوشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کو بھی تشویشناک قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ 2012ء میں دنیا بھرمیں شراب نوشی سے 30 لاکھ سے بھی زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مزید : عالمی منظر


loading...