افغان فورسزکو مزید فنڈنگ نہ ملی توطالبان فائدہ اٹھاسکتے ہیں،امریکی تھنک ٹینک
کابل(این این آئی)امریکی تھنک ٹینک انٹرنیشنل کرائسس گروپ (آئی سی جی) نے متنبہ کیا ہے کہ اگر افغان فورسز کو مزید فنڈنگ نہ ملی تو غیر ملکی فوجیوں کی واپسی کے بعد طالبان ملک میں زبردست فائدہ حاصل کر لیں گے،میڈیارپورٹس کے مطابق آئی سی جی کے ماہرین نے کہا کہ اگر چہ طالبان اہم شہروں پر قبضہ نہیں کرسکتے لیکن دیہی علاقوں میں طاقت کا توازن چاقو کی نوک پر منحصر ہے،طالبان نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ یہ حملے افغانستان چھوڑنے والی نیٹو افواج کے انخلا سے قبل آخری حملے ہیں تاکہ ملک سے کافروں کی گندگی کو دھویا جا سکے،افغانستان میں ابھی بھی امریکہ کی قیادت میں تقریباً 50 ہزار نیٹو افواج تعینات ہیں اور رواں سال دسمبر تک یہ افغانستان سے واپس چلے جائیں گے۔