کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی سے متعلق اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں‘روس

کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی سے متعلق اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں‘روس

ماسکو (اے پی پی) روس کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی سے متعلق اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرٓ رہا ہے۔ کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی سے متعلق وفاقی ادارے کے سربراہ کرنل جنرل والیری کاپاشین نے کہا ہے کہ رواں سال مئی تک روس میں 31 ہزار 974 ٹن زہریلے مادے تلف کئے جا چکے ہیں ۔ کرنل جنرل کاپاشین کے مطابق متعلقہ وفاقی منصوبے پر عمل درآمد شیڈول کے مطابق جاری ہے۔ 19 دسمبر 2013 کو سائبریا میں واقع ری پبلک اودمورتیا میں کیمیائی مادوں کو تلف کرنے والے آخری اور ساتویں کارخانے کو چالو کر دیا گیا۔واضح رہے کہ روس میں زہریلے مادوں کو تلف کرنے کا کام دسمبر 2002 میں شروع کیا گیا تھا۔

روس میں ان ہتھیاروں کو تلف کرنے کے لیے روسی ساختہ ٹیکنالوجی زیر استعمال ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...