رمضان پیکیج کی تیاری کا کام شروع ،20سستے بازار قائم کئے جائینگے

رمضان پیکیج کی تیاری کا کام شروع ،20سستے بازار قائم کئے جائینگے

                                             لاہور(انٹرویو:جاوید اقبال،صبغت اللہ چودھری)ضلعی حکومت نے شہر لاہور کے باسیوں کو رمضان المبارک کے دوران سستے داموں اشیاءخورد و نوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے رمضان پیکج کی تیاری کا کام شروع کر دیا ہے جس کیلئے تھوک مارکیٹ کو قابو میں رکھنے کا پلان تشکیل دے دیا گیا ہے، شہر لاہور میں 9 ٹاﺅنوں کی حدود میں 20 سستے رمضان بازار اورفیئر پرائس شاپس بھی قائم کی جائیں گی،جبکہ تمام ڈسٹرکٹ افسروں کے محکموں کے ای ڈی اوز اور ٹاﺅن آفیسروں کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اختیارات دیئے جائیں گے، پلان تیار کرنے کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جبکہ مون سون میں بارشوں کے دوران حالات سے نمٹنے کیلئے متعلقہ محکموں کو پلان تیار کرنے کیلئے خصوصی ٹاسک دے دیا گیا ہے، اس امر کا اظہار ضلعی حکومت کے انتظامی سربراہ ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے روزنامہ ”پاکستان“ کو اپنے خصوصی انٹرویو میں کیا، مختلف سوالات کے جوابات میں ڈی سی او نے کہا کہ اس بار حکومت رمضان المبارک کے دوران عوام کو بڑا رمضان پیکج دے گی، ضلع لاہور کے شہریوں کو رمضان پیکج کے دوران سستی اور معیاری اشیاءخورو نوش کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے جس کے لئے ابھی سے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ، سستی سبزیاں ، پھل اور گوشت فراہم کیا جائے گا، تیاریوں کیلئے متعلقہ محکموں اور ٹاﺅنوں کو خصوصی ٹاسک دے دیا گیا ہے جنہوں نے تیاریاں شروع کر دی ہیں، اس کیلئے ضلعی حکومت متعلقہ محکموں اور ٹاﺅنوں میں مشاورت بڑھائے گی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی پر قابو رکھنے کیلئے ضلعی حکومت کے تمام محکموں کے افسروں کو خصوصی ٹاسک دیا جائے گا اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اختیارات دیئے جائیں گے، گھی ملز ایسوسی ایشن، فلور ملز ایسوسی ایشن، پرچون فروشوں اور منڈیوں سے رابطے شروع کر دیئے گئے ہیں، سستے داموں اشیاءخوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تھوک مارکیٹ اور منڈیوں پر فوکس کیا جائے گا جہاں انفارسمنٹ بڑھائی جائے گی، شہر میں 20 مقامات پر سستے رمضان بازار لگائے جائیں گے جو پورا رمضان قائم رہیں گے، مرکزی مانیٹرنگ سیل ڈی سی او آفس میں قائم کیا جائے گاایک اور سوال کے جواب میں ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ اس مرتبہ برسات کے دوران لاہور کی سڑکوں پر پانی جمع نہ ہو اور اس کا نکاس بارش کے حساب سے مقررہ وقت میں ہو جائے اس کا بندوبست کیا جا رہا ہے، اس کیلئے لاہور میں تمام برساتی نالوں کی صفائی شروع کر ا دی گئی ہے ، رمضان المبارک کے دوران پانی کی کمی واقع نہ ہو اس کیلئے ٹیوب ویل چلانے کیلئے جنریٹر 24 گھنٹے چلانے پڑے تو چلائے جائیں گے، تمام متعلقہ محکموں میں رابطے بڑھائے جائیں گے، ڈی سی او نے کہا کہ ڈینگی کی سرویلنس مہم میں تیزی لائی جا رہی ہے، بارشوں کے بے وقت ہونے سے شہر میں ڈینگی مچھر آ سکتے ہیں لیکن ہم نے لاہور میں متعلقہ لوگوں کو کہا ہے کہ پانی جمع نہ ہونے دیا جائے ، لاروے کو تلف کر نے کیلئے دن رات ایک کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ شہر کو مسائل سے پاک اور صوبے کو ایک ماڈل شہر بنانے کیلئے عملی طور پر کوششیں کر رہے ہیں، ایک اور سوال کے جواب میں ڈی سی او نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن ناکام نہیں ہو ا بلکہ جاری ہے اور خاتمے تک جاری رہے گا، انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ آپریشن میں اراکین اسمبلی عمل دخل کرتے رہے انہوں نے کہا کہ شہر سے ملاوٹ ، جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خاتمے کیلئے آپریشن تیز کئے جائیں گے اور اس کیلئے انفارسمنٹ مضبوط بنائی جائے گی، ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ شہر لاہور میں پولیو کے خاتمے کیلئے بھرپور انداز میں پولیو مہم چلائیں گے۔

رمضان پیکیج کی کا کام شروع ،20سستے بازار قائم کئے جائینگے                                                لاہور(انٹرویو:جاوید اقبال،صبغت اللہ چودھری)ضلعی حکومت نے شہر لاہور کے باسیوں کو رمضان المبارک کے دوران سستے داموں اشیاءخورد و نوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے رمضان پیکج کی تیاری کا کام شروع کر دیا ہے جس کیلئے تھوک مارکیٹ کو قابو میں رکھنے کا پلان تشکیل دے دیا گیا ہے، شہر لاہور میں 9 ٹاﺅنوں کی حدود میں 20 سستے رمضان بازار اورفیئر پرائس شاپس بھی قائم کی جائیں گی،جبکہ تمام ڈسٹرکٹ افسروں کے محکموں کے ای ڈی اوز اور ٹاﺅن آفیسروں کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اختیارات دیئے جائیں گے، پلان تیار کرنے کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جبکہ مون سون میں بارشوں کے دوران حالات سے نمٹنے کیلئے متعلقہ محکموں کو پلان تیار کرنے کیلئے خصوصی ٹاسک دے دیا گیا ہے، اس امر کا اظہار ضلعی حکومت کے انتظامی سربراہ ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے روزنامہ ”پاکستان“ کو اپنے خصوصی انٹرویو میں کیا، مختلف سوالات کے جوابات میں ڈی سی او نے کہا کہ اس بار حکومت رمضان المبارک کے دوران عوام کو بڑا رمضان پیکج دے گی، ضلع لاہور کے شہریوں کو رمضان پیکج کے دوران سستی اور معیاری اشیاءخورو نوش کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے جس کے لئے ابھی سے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ، سستی سبزیاں ، پھل اور گوشت فراہم کیا جائے گا، تیاریوں کیلئے متعلقہ محکموں اور ٹاﺅنوں کو خصوصی ٹاسک دے دیا گیا ہے جنہوں نے تیاریاں شروع کر دی ہیں، اس کیلئے ضلعی حکومت متعلقہ محکموں اور ٹاﺅنوں میں مشاورت بڑھائے گی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی پر قابو رکھنے کیلئے ضلعی حکومت کے تمام محکموں کے افسروں کو خصوصی ٹاسک دیا جائے گا اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اختیارات دیئے جائیں گے، گھی ملز ایسوسی ایشن، فلور ملز ایسوسی ایشن، پرچون فروشوں اور منڈیوں سے رابطے شروع کر دیئے گئے ہیں، سستے داموں اشیاءخوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تھوک مارکیٹ اور منڈیوں پر فوکس کیا جائے گا جہاں انفارسمنٹ بڑھائی جائے گی، شہر میں 20 مقامات پر سستے رمضان بازار لگائے جائیں گے جو پورا رمضان قائم رہیں گے، مرکزی مانیٹرنگ سیل ڈی سی او آفس میں قائم کیا جائے گاایک اور سوال کے جواب میں ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ اس مرتبہ برسات کے دوران لاہور کی سڑکوں پر پانی جمع نہ ہو اور اس کا نکاس بارش کے حساب سے مقررہ وقت میں ہو جائے اس کا بندوبست کیا جا رہا ہے، اس کیلئے لاہور میں تمام برساتی نالوں کی صفائی شروع کر ا دی گئی ہے ، رمضان المبارک کے دوران پانی کی کمی واقع نہ ہو اس کیلئے ٹیوب ویل چلانے کیلئے جنریٹر 24 گھنٹے چلانے پڑے تو چلائے جائیں گے، تمام متعلقہ محکموں میں رابطے بڑھائے جائیں گے، ڈی سی او نے کہا کہ ڈینگی کی سرویلنس مہم میں تیزی لائی جا رہی ہے، بارشوں کے بے وقت ہونے سے شہر میں ڈینگی مچھر آ سکتے ہیں لیکن ہم نے لاہور میں متعلقہ لوگوں کو کہا ہے کہ پانی جمع نہ ہونے دیا جائے ، لاروے کو تلف کر نے کیلئے دن رات ایک کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ شہر کو مسائل سے پاک اور صوبے کو ایک ماڈل شہر بنانے کیلئے عملی طور پر کوششیں کر رہے ہیں، ایک اور سوال کے جواب میں ڈی سی او نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن ناکام نہیں ہو ا بلکہ جاری ہے اور خاتمے تک جاری رہے گا، انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ آپریشن میں اراکین اسمبلی عمل دخل کرتے رہے انہوں نے کہا کہ شہر سے ملاوٹ ، جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خاتمے کیلئے آپریشن تیز کئے جائیں گے اور اس کیلئے انفارسمنٹ مضبوط بنائی جائے گی، ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ شہر لاہور میں پولیو کے خاتمے کیلئے بھرپور انداز میں پولیو مہم چلائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...