صحت کی ترقیاتی سکیموں پر 17ارب روپے خرچ کر رہے ہیں،مجتبیٰ شجاع

صحت کی ترقیاتی سکیموں پر 17ارب روپے خرچ کر رہے ہیں،مجتبیٰ شجاع

لاہور(کامرس رپورٹر) وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن ، خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ صحت کے شعبہ میں ترقیاتی سکیموں پر 17 ارب روپے کی کثیر رقم خرچ کی جارہی ہے تاکہ ایسے منصوبوں کے ذریعے عوام کو علاج ومعالجہ کی معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں اور صحت کے لیے 102ارب روپے فراہم کئے گئے ہیںانہوں نے کہا کہ صحت کے چیلنجوں سے نمٹنا وقت کی ضرورت ہے کیونکہ یہ مسائل ہماری معیشت پر بوجھ کا باعث بن رہے ہیںمختلف وفود سے مدرز ڈے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ پاکستان میں ہر 20 منٹ بعد ایک ماں دوران زچگی فوت ہو جاتی ہے اس طرح سال میں 15ہزار مائیں دوران زچگی زندگی ہار جاتی ہیں جبکہ دنیا میں 40 ہزار بچے پیدائش کے پہلے 30 دنوں میں فوت ہو جاتے ہیں جن میں سے 98 فیصد ترقی پذیر ممالک سے ہوتے ہیںانہوں نے کہا کہ نوزائیدہ بچوں کوطبی سہولیات کی فراہمی کے لیے 2۔ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں انہوں نے بتایا کہ امراض گردہ میں مبتلاغریب مریضوں کو مفت ڈائیلاسسز کے لئے 30 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں جبکہ ضلعی وتحصیل سطح پر بلامعاوضہ ادویات کی فراہمی کے لئے 50 کروڑ روپے کی رقم مہیا کی گئی ہے۔ انہوںنے کہا کہ کم وسائل رکھنے والے لوگوں کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے 7ارب 50 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...