تجاوزات کے خلاففالو اپ آپریشن ،7ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا

تجاوزات کے خلاففالو اپ آپریشن ،7ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا


لاہور( جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مختلف علا قوں میں تجاوزات کے خاتمہ کے خلاف فالو اَپ آپریشن کیا اور آپریشن کے دوران07ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جا وید قاضی نے بتایا کہ شالیمار ٹا ؤن انتظامیہ نے گندا نا لہ مصری شاہ میں فالو اپ آپریشن کیا اور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔راوی ٹا ؤن انتظامیہ نے رم مارکیٹ،اندرون شہر میں فالو اَ پ آپریشن کیا اور 2ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔ گلبرگ ٹا ؤن انتظامیہ نے گلبرگIII،نبی پورہ،حسین چوک،مین بلیووارڈ،لبرٹی میں فا لواَپ آپریشن کیا اور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔ داتا گنج بخش ٹا ؤن انتظامیہ نے کریم پارک اور اسلام پورہ میں فالو اَپ آپریشن کیا اور 2ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔عزیز بھٹی ٹا ؤن انتظامیہ نے چونگی دوگیج اور ہر بنس پورہ میں فالو اَپ آپریشن کیا اور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔ ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ شہر سے تجاوزات کے خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...