مہنگائی ذخیرہ اندوزی ،ملاوٹ روکنے کے لئے محکمہ انفور سمنٹ قائم

مہنگائی ذخیرہ اندوزی ،ملاوٹ روکنے کے لئے محکمہ انفور سمنٹ قائم

                      لاہور(جنرل رپورٹر)اشیاءخوردونوش کی قیمتوں ،ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ کو نکیل ڈالنے کے لئے انفورسمنٹ کے نام سے نیا محکمہ بنانے پر کام شروع کردیا گیا ہے جس کا سربراہ گریڈ 20کا افسر ہوگا جو کہ ڈائریکٹر جنرل انفورسمنٹ کہلائے گاجبکہ محکمہ لیبر اور انڈسٹری کے انفورسمنٹ کے دیگر ونگزبھی اس محکمے کے ماتحت کئے جائیں گے ۔ڈرگ اور فوڈ انسپکٹر ز بھی ڈی جی انفورسمنٹ کو جواب دہ ہوں گے دوسری طرف محکمہ لیبر اور انڈسٹری کو ایک دوسرے میں ضم کرنے پر غور شروع کردیا گیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز ایک اعلی سطحی اجلاس میں سیکرٹری لیبر نے تجویز دی کہ اشیاءخودونوش میں گراں فروش، ذخیرہ اندوزی ،ملاوٹ ،جعلی اشیاءکی خرید و فروخت کی روک تھام ایک ہی طرح کے فنکشن ہیں جسے ضلعی حکومت کے ساتھ ساتھ محکمہ انڈسٹری لیبر اور دیگر محکمے الگ الگ کر رہے ہیں مگر ان کے پاس بھی انفارسمنٹ کے اختیار ات ہیں نہ وسائل ،بہتر ہیں لیبر اور محکمہ انڈسٹری کو ایک دوسرے میں ضم کردیا جائے اور انفورسمنٹ کے لئے ایک الگ سے محکمہ انفورسمنٹ بنایا جائے جس کا سربراہ ڈی جی کہلائے اور اس کا پور اڈائریکٹوریٹ ہو اور تمام محکموں کی انفورسمنٹ کے ونگز اس ڈائریکٹوریٹ کے ماتحت کردیئے جائیں ،جس کی اجلاس میں منظوری دے دی گئی اور سمری تیار کرنے کا ٹاسک مشترکہ طور پر محکمہ لیبر اور محکمہ انڈسٹری کو سونپ دیا گیا ہے یہ محکمے سمری تیار کرکے صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کو پیش کریں گے جو وزیر اعلی پنجاب سے منظوری حاصل کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...