دنیا کی کوئی نعمت ماں کا نعم البدل نہیں ہو سکتی،خلیل طاہر سندھو

دنیا کی کوئی نعمت ماں کا نعم البدل نہیں ہو سکتی،خلیل طاہر سندھو

لاہور)اپنے نمائندے سے)وزیر برائے اقلیتی امور و انسانی حقوق پنجاب طاہر خلیل سندھو نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی نعمت ماں کا نعم البدل نہیں ہوسکتی اس کی موجودگی ہمارے لیے باعث رحمت ہے وہ پیس فارلائف ویلفیئر فاﺅنڈیشن جیل روڈ کے زیر اہتمام ماﺅں کے عالمی دن کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر ایم پی اے فرزنہ بٹ، ایم پی اے شہزادی شمیم اختر، ایم پی اے سلمیٰ شاہین، ایڈوائزر نسیم بانو، کوآرڈینیٹرمسز منور جبیں، پیس فارلائف ویلفیئر فاﺅنڈیشن کے صدر میاں عامر رزاق، سینئر وائس پریزیڈنٹ شہزاد احمد، جنرل سیکرٹری ندیم سعید، فنانس سیکرٹری سائرہ عامر، میڈیا کو آرڈینیٹر شاہ زیب عامر ، سیکرٹری انفارمیشن آصف رزاق ، زاہد خان، عابد شمس ایڈووکیٹ، مسزحسن، ماہشیدہ فاطمہ کے علاوہ دیگر طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اہم شخصیات نے شرکت کی خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ ماں کی عظمت محبت اور شفقت کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے والدین خصوصاً ماں کی خدمت کو اپنی زندگی کا نصب العین بنائیں اور ان کی دعائیں لیں اس موقع پر پیس فار لائف ویلفیئر فاﺅنڈیشن کے صدرمیاں عامر رزاق نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو اپنے خونی رشتوں کی اہمیت کو سمجھنا ہوگا اور والدین کی عزت کرنی ہوگی انہوں نے ماں کی عظمت ، ماں کی محبت اور شفقت کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...