عوام نے11مئی کو جعلی جمہوریت کے خلاف فیصلہ دے دیا،فرخ مون

عوام نے11مئی کو جعلی جمہوریت کے خلاف فیصلہ دے دیا،فرخ مون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف لاہورکے سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ گیارہ مئی کو اسلام آباد میں عوام کے سمندرنے باہرنکل کر جعلی جمہوریت کیخلاف فیصلہ دے کرثابت کردیا ہے کہ گیارہ مئی 2013 کو تحریک انصاف کے نوجوانوں کا مینڈیٹ چوری کرکے پنکچرلگائے گئے تھے ،تحریک انصاف کے سونامی کو دیکھ کرپنکچرکے زریعے وزیربننے والے حکومتی وزرا ءکی کرسیاں ہل گئی ہیں ،فرخ جاوید مون کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد ڈی چوک کے جلسے میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خطاب نے حکمرانوں کے ہوش اڑا دیئے ہیں اوران کونیند میں بھی اب تحریک انصاف کا سونامی ہی نظرآتا ہے اورگیارہ مئی کے احتجاج کیوجہ سے حکومت نے ڈر کے مارے لوڈشیڈنگ ہی ختم کردی جس پرشہری پی ٹی آئی کے شکرگزارہیں اورلگ رہا ہے کہ فیصل آباد کے احتجاج تک لوڈشیڈنگ کا مکمل طورپرخاتمہ ہوجائے گا۔