مسلم لیگ(ن) کی سالانہ کارکردگی مایوس کن رہی،پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ

مسلم لیگ(ن) کی سالانہ کارکردگی مایوس کن رہی،پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ

لاہور(سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ کے رہنماؤں نصیر احمد،عمر حیات تبسم، توقیر اکرم،رائے علی حسین ایڈووکیٹ، شبانہ اظہر چوہدری، عبدالکریم میو نے حقائق نامہ پیش کر تے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ( ن )کا ایک سالہ دور انتہائی نااہلی اور سیاہ ترین دور تھا مسلم لیگ کی حکومت کے دور میں جعلی ڈینگی کے سپرے سے ہزاروں اموات ہوئیں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں جعلی ادویات کیس سے ہزاروں خاندانوں کے چراغ گل ہو گئے جعلی پولیس مقابلوں ، لاقانونیت ، اغواء برائے تاوان ، ڈکیتیوں اور دہشت گردی کی وارداتوں میں صرف پنجاب میں کئی سو گنا اضافہ ہو گیا ہے کم سن بچیوں پر جنسی درندگی اور گھروں میں کام کرنے والے معصوم بچوں پر تشدد سے اموات میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوا اور حکومت ان کو روکنے میں کوئی موثر قانون سازی نہ کرسکی ،6ماہ میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنے کے دعویداروں نے سابق سالوں کی نسبت لوڈشیڈنگ میں ڈبل اضافہ کیا اور لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لئے کوئی قابل ذکر پراجیکٹ مکمل نہ ہوسکا بلکہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں بنائے گئے اور مکمل ہونے والوں منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگا کر افتتاح کیا جاتا رہا ، سرکاری ملازموں کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ، ڈالر کی سٹہ بازی سے ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر چلا گیا اور مہنگائی میں کئی سو گنا اضافہ ہوا ڈالر کی قیمت کم ہونے پر بھی عوام کو مہنگائی اور پیٹرولیم کی قیمتوں میں کوئی ریلیف نہیں دیا گیا ، عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمتیں انتہائی کم سطح پر جانے کے باوجود عوام کو کوئی مناسب ریلیف نہیں دیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...