خیبر تاکراچی عوام دھاندلی کے خلاف متحد ہوچکے ہیں،بلال شیرازی

خیبر تاکراچی عوام دھاندلی کے خلاف متحد ہوچکے ہیں،بلال شیرازی

 لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ( ق )کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ خیبر تا کراچی تک عوام دھاندلی کے خلاف ایک ہوگئے ہیں مسلم لیگ قائداعظم اسلام پسند قوتوں سے مل کر مینڈیٹ چرانے کے تمام سوراخ بند کرے گی انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے خلاف انصاف کی تلاش میں حامد زمان کے ساتھ جو کچھ ہوا اس پر پوری قوم کے سر شرم سے جھک گئے ہیں ۔

بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی جگ ہنسائی ہورہی ہے ،حامد زمان کیس سمیت 4حلقوں میں دوبارہ گنتی کا مطالبہ حکومت کے لیے ٹیسٹ کیس بند گیا ہے حکومت 4حلقوں میں دوبارہ گنتی نہ کروا کر بھی شرمندہ ہے اگر انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کا مطالبہ پورا نہیں کیا جاتا تو بھر پور احتجاج کا سامنا کرنا پڑے گا اگر دوبارہ گنتی کا مطالبہ پورا ہوگیا تو دھاندلی کا ایسا پنڈورہ بکس کھل جائے گا جس میں حکومت بہہ کر رہ جائے گی،اور صاف و شفاف الیکشن کا پول کھل جائے گا پھرصوبائی وزیر قانون جو اپوزیشن کے خلاف ہرزہ سرائی میں مصروف ہےں اپنی سیٹ بھی نہیں بچاسکیں گے ۔سید بلال شیرازی نے کہا کہ فافن کی رپورٹ کے بعد موجوہ اسمبلی کی اہلیت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے ۔مسلم لیگ قائداعظم بھی الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کے عمران خان کے مطالبہ کی حمایت کرتی ہے عمران خان کے مطالبہ پر4حلقوں میں دوبارہ گنتی او رانگوٹھوں کے نشان کی تصدیق پر حکومت سنجیدہ توجہ دے اور فی الفور ان حلقوں میں دوبارہ گنتی اور انگوٹھوں کے نشان کی تصدیق کروائی جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیں۔غیر جانبدار الیکشن کے بغیر صاف و شفاف الیکشن کا خواب ممکن نہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...