سمر کیمپ جاری،کھلاڑیوں کی دو مختلف سیشنز میں ٹریننگ

سمر کیمپ جاری،کھلاڑیوں کی دو مختلف سیشنز میں ٹریننگ


لاہور ( سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی پرفارمنس میں بہتری لانے اور ان کی فٹنس کو انٹرنیشنل معیار پر لانے کے لئے سمر کیمپ منگل کے روز بھی قذافی سٹیڈیم لاہور میں جاری رہا۔ کیمپ کے 8ویں روز بھی کھلاڑیوں کی فٹنس پر زور دیا گیا ۔ کھلاڑیوں کو 2 گروپس پی سی بی پینتھرز اور پی سی بی ٹائیگرز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ صبح کے وقت ایک گروپ نے جم جبکہ دوسرے نے قذافی سٹیڈیم میں ٹریننگ کی۔ اسی طر ح دوسرے سیشن میں ایک گروپ نے جم اور دوسرے نے جسمانی ٹریننگ میں حصہ لیا۔ پی سی بی پینتھرز میں احمد شہزاد ، توفیق عمر ، عمران فرحت ، یاسر حمید ، مصباح الحق ، عمر اکمل ، فیصل اقبال ، حارث سہیل ، فواد عالم ، شاہد آفریدی ، سہیل تنویر ، عبدالرحمان ، عاطف مقبول ، عمر گل ، احسان عادل ، ویاب ریاض ، راحت علی ، محمد سمیع ، عدنان اکمل اور بابر اعظم جبکہ پی سی بی ٹائیگرز میں ناصر جمشید ، شرجیل خان ، شان مسعود ، خرم منظور، یونس خان ، اسد شفیق ، اظہر علی ، صہیب مقصور ، عمر امین ، محمد حفیظ ، انور علی ، ذوالفقار بابر ، رضا حسن ، یاسر شاہ، محمد طلحہ ، محمد عرفان ، بلاول بھٹی ، اعزاز چیمہ ، سرفراز احمد اور محمد سمیع شامل ہیں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...