ورکنگ ویمن کے جائز حقوق کی فراہمی ناگزیر ہے،ڈاکٹر رخسانہ جبیں

ورکنگ ویمن کے جائز حقوق کی فراہمی ناگزیر ہے،ڈاکٹر رخسانہ جبیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)پیشہ وارانہ خدمات انجام دینے والی خواتین کے جائز حقوق کی فراہمی نا گزیر ہے،نرسز کی خدمات کے بغیر ملک میں شعبہ طب و صحت بہتری کی طرف گامزن نہیں ہو سکتے،معاشرے میںان کا مقررہ مقام ان کو دینا اور ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہوگاان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنر ل جماعت اسلامی حلقہ خواتین پاکستان ڈاکٹر رخسانہ جبیں نے نرسوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ نرسز طبی شعبے کا ایک اہم عنصر ہیںاور یہ امر افسوسناک ہے کہ وہ آئے روز اپنے حقوق کے حصول کے لئے سڑکوں ،عدالتوںاورپریس کلبزپر احتجاج کرنے پر مجبور ہوجاتی ہیںجبکہ ان کے جان و مال کا تحفظ اور ان کے حقوق کی فراہمی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ معاشی مجبوریوں اورملکی فلاح کے پیش نظر جو خواتین مختلف پیشوں سے وابستہ ہیں،ان کو ریاست کی طرف سے سہولیات ملنی چاہیے تاکہ وہ اپنی ضروریات زندگی کو بہتر طور پر پورا کرسکیںمزید برآں ڈاکٹر رخسانہ جبیں نے شیخو پورہ میں سول جج عدالت میں بد اخلاقی کے مقدمہ میںگواہی کے لیئے آنے والی خواتین کے ساتھ وکلاءکے تشدد اور غیر اخلاقی رویے کے واقعے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ واقعہ پولیس اور وکلاءگردی کا بد ترین ثبوت ہے،جس سے نہ صرف عدالت کی توہین ہوئی بلکہ خواتین کا وقار و تقدس بھی پامال ہواانہوں نے کہا کہ ملک لا قانونیت کے باعث پہلے ہی افراط و تفریط کا شکار ہے ایسے میںقانون نا فذ کرنے والے اداروں کامظلوم خواتین کی داد رسی کے بجائے ان پرظلم و زیادتی اور غیر انسانی سلوک برتنا بجائے خود نہ صرف ظالموں و مجرموں کی حوصلہ افزائی اور سر پرستی کرنے کے مترادف ہے بلکہ قانون کو کمزور کرنے کا ذریعہ بھی بن رہا ہے۔