طالبان کے خلاف آپریشن کی حمایت کرنے والے دشمن ہیں،وسیم اختر

طالبان کے خلاف آپریشن کی حمایت کرنے والے دشمن ہیں،وسیم اختر

 لاہور(سپیشل رپورٹر)پارلیمانی لیڈر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہاہے کہ ملکی مسائل میں اضافہ روزافزوں ہے امن وامان سمیت معاشی وسیاسی صورتحال نے عوام الناس کوشدیدتشویش میں مبتلاءکررکھا ہے ایک طرف مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے تو دوسری جانب حکومت طالبان مذاکرات ڈیڈلاک کاشکار ہیںضرورت اس امر کی ہے کہ حکمران مذاکراتی عمل سبوتاژ کرنے والی تمام قوتوں کو بے نقاب کریںآپریشن کی حمایت کرنے والے درحقیقت ملک وقوم کے کھلے دشمن ہیں میڈیاکی رپورٹ کے مطابق2004اور2007میں ہونے والے آپریشنز کے نتیجے میں نقل مکانی کرنے والے 11لاکھ قبائلی عوام تاحال واپس اپنے گھروں میںنہیں جاسکے متعددآپریشن کے بعد بھی بلوچستان اورکراچی کے عوام بارود کے ڈھیر پر زندگی گزاررہے ہیں۔

جب تک پاکستان کے حکمران داخلی وخارجی دباﺅ سے بالاتر ہوکر عوام کی فلاح وبہبود کے لئے پالیسیاں نہیں بناتے حالات نہیں بدلیں گے جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزیدکہاکہ عوام کو ریلیف میسرنہیںمسائل کے انبار لگے ہیں اور وزیر اعظم بیرونی دوروںمیں مصروف ہیںیوں محسوس ہوتا ہے کہ حکمرانوں کو عوام کی مشکلات سے کوئی غرض نہیںایک سال مکمل ہوجانے کے باوجود حکومت کی کارکردگی صفر ہے اداروں کے درمیان چپقلش اور آئینی حدود سے تجاوز بڑھ چکا ہے وطن عزیز کی سلامتی کے خلاف دشمنوں کی جانب سے سازشوں کابازارگرم ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...