اقوام متحدہ‘او آئی سی مزارات اور مساجدکی بے حرمتی کا فی الفور نوٹس لے،مجاہد عبدالرسول

اقوام متحدہ‘او آئی سی مزارات اور مساجدکی بے حرمتی کا فی الفور نوٹس لے،مجاہد ...

لاہور(جنرل رپورٹر) سنی تحریک کے ڈویژنل صدر مولانا مجاہد عبدالرسول خان نے کہا ہے کہ جلیل القدر صحابی حضرت خالد بن ولیدکے مزار شریف اور مسجدعمار بن یاسر کو شہید کرکے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کو بُری طرح مجروح کیا گیا، اقوام متحدہ‘او آئی سی مزارات اور مساجدکی بے حرمتی کا فی الفور نوٹس لے انہوں نے مطالبہ کیا کہ شامی حکومت مسلمانوں کے جذبات و احساسات کو مدنظر رکھتے ہوئے مزارت ِ مقدسہ اور مسجد کو فی الفورتعمیرکرنے کے احکامات جاری کرے۔

 انھو ںنے کہا کہ اہلسنت مزارات صحابہ رضی اللہ عنہم ،مزارات اولیائؒ کو اپنا اثاثہ سمجھتے ہیں اور ان مزارات کی حفاظت کیلئے جانوں کا نذرانہ دینا اورلیناسعادت سمجھتے ہیں، آج نام نہاد اوآئی سی برگزیدہ ہستیوں کے مزارات اور مساجد کی بے حرمتی پر خاموش کیوں ہے؟ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی آفس داتا دربار میں ہنگامی احتجاجی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

۔انہوں نے کہا کہ آج پورا عالم اسلام سراپا احتجاج ہے حکومت پاکستان بھی شام کے سفیر کو طلب کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائے۔ اہلبیت اطہاراورصحابہ کرام رضی اللہ عنہمکے مزارات پر حملوںکے اور مساجد شہید کیے جانے کے واقعات سے اُمت مسلمہ میں تشویش کی لہردوڑ گئی ہے وقت کا تقاضاہے کہ امت مسلمہ کے حکمران متحدہوکر اسلام دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملادیں۔اس مو قع پرسٹی کے صدر سردارمحمد طا ہر ڈوگر،شیخ محمد نواز قادری ، علامہ ریاض ہزاروی ، مفتی محمد حسیب عطاری ، علامہ محمد شفاقت قادری ، حافظ رمضان قادری و دےگر بھی مو جو د تھے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...