مشرقی یوکرین کے روس نواز علیحدگی پسندوں نے آزادی کا علان کر دیا
کیف (اے پی پی) مشرقی یوکرین میں روس نواز علیحدگی پسندوں نے یوکرین سے آزادی کا اعلان کر دیا ہے۔ گزشتہ روز ہونے والے ریفرنڈم کے بعد ان علیحدگی پسندوں نے کہا تھا کہ علاقے کی آبادی کی اکثریت نے یوکرین سے آزادی کے حق میں رائے دی ہے۔ تاہم روس نے عندیہ دیا ہے کہ وہ کریمیا کی طرز پر ان مشرقی یوکرینی علاقوں کے حوالے سے کوئی کارروائی نہیں کرنا چاہتا۔ ماسکو حکومت نے کہا ہے کہ یوکرین کے تنازعے کا سیاسی طریقے سے حل ممکن ہے اور اس سلسلے میں عسکری کارروائی سود مند ثابت نہیں ہو گی۔لہذا یوکرین کی حکومت کو ان علیحدگی پسندوں کے ساتھ مذاکرات کرنے چاہئیں۔