پاسبان قومی کنونشن ملکی تاریخ کو نیا رخ دے گا،الطاف شکور
لاہور (پ ر)پاسبان پاکستان کے زیر اہتمام 18-19مئی کو لاہور میں ”پاسبان قومی کنونشن “ منعقد کیا جارہا ہے جس میں پاسبان کے قومی سیاست میں کردار کا تعین کیا جائے گااس بات کا فیصلہ پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور کی زیر صدارت منعقد ہونے والے پاسبان ایگزیکٹو کونسل اجلاس میں کیا گیا اجلاس سے جنرل سیکرٹری عثمان معظم ،چیئر مین آرگنائزنگ کمیٹی آفتاب الدین قریشی ، طارق جمیل و دیگر نے بھی خطاب کیا اجلاس کے بعد پاسبان کے مرکزی رابطہ سیکریٹری اعظم منہاس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیاکہ پاسبان گزشتہ 2عشروں سے مظلوم عوام کے مسائل کے حل کی جدوجہد کررہی ہے سیاستدانوں ، حکمرانوں اور مقتدر طبقات نے گزشتہ 65برسوں سے مسلسل عوام کو سبز باغ دکھانے ، غلامی میں دھکیلنے اور تبدیلی کے نام پر عوام کو مایوسی کے سوا ءکچھ نہیں دیا
18-19مئی کو لاہور میں ہونے والا پاسبان قومی کنونشن ملک کی تاریخ کو نیا رخ دے گااور عوام کے لئے امید کی کرن ثابت ہوگا جس میں ملک بھر سے پاسبان کے 100نمائندہ افراد پر مشتمل لیڈر شپ شریک ہورہی ہے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں قومی سیاست ، کرپشن ، لوڈ شیڈنگ، ملک کی ابتر معاشی صورتحال اور نوجوان نسل کو درپیش مسائل کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گااور پاسبان کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ۔
۔لاہور میں ہونے والے پاسبان قومی کنونشن کی تیاریاں شروع کردی گئی ہےں ۔ اس سلسلے میں کنونشن آرگنائزنگ کمیٹی ، استقبالیہ کمیٹی ، صورتحال جائزہ کمیٹی ، منشور کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے #