جمہوری نظام کو عدم استحکام سے دوچار نہیں ہونے دیں گے،عابد صدیقی

جمہوری نظام کو عدم استحکام سے دوچار نہیں ہونے دیں گے،عابد صدیقی


لاہور(سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ جمہوری نظام کو عدم استحکام سے دو چار نہیں ہونے دیں گے،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے لئے قربانیاں دی ہیں اور اگر پھر جمہوریت خطرے میں ہوئی تو کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،جمہوری نظام کے مستحکم ہونے سے ہی تمام محکموں کی کارکردگی بہتر ہوگی اور عوام کے مسائل تیزی سے حل ہوں گے ،عوام کے مسائل کا حل جمہوری نظام میں پوشیدہ ہے۔

،پیپلزپارٹی نے جمہوری اقدار کی بالادستی قائم کی ،ہمارے دور اقتدار میں صوبوں کو اختیارات دئیے تاکہ صوبائی حکومتیں عوام کے مسائل تیزی سے حل کریں،اب صوبوں اہم فیصلے کرنے میں خود مختار ہیں،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے سنہرے اصولوں پر عمل کیا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...