نائیجریا کا اسلامی گروپ مغوی بچیوں کو فوری رہا کرے،طاہر محمود اشرفی

نائیجریا کا اسلامی گروپ مغوی بچیوں کو فوری رہا کرے،طاہر محمود اشرفی

لاہور(پ ر) پاکستان علماءکونسل کے مرکزی دفتر سے جاری کردہ فتویٰ کی تفصیلات بتاتے ہوئے پاکستان علماءکونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے نائیجریا کے اسلامی گروپ سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر اغوا کی گئی بچیوں کو رہا کر دیں کیونکہ شریعت اسلامیہ میدان جہاد میں بھی عورتوں ، بچوں او ر بوڑھوں پر حملے کی اجازت نہیں دیتی انہوں نے کہا کہ نائیجریاکے اسلامی گروپ کو اس بات کا احساس کرنا چاہیے کہ ان کے اس اقدام کو اسلام اور مسلمانوں سے وابستہ کیا جا رہا ہے جس سے اسلام اور مسلمانوں کی بدنامی ہو رہی ہے حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان میں نائیجریاکے ہائی کمیشن سے پاکستان علماءکونسل نے رابطہ کیا ہے اور ان سے معاملات کی اصلاح کے لیے جلد از جلد اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے۔

 حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان علماءکونسل کسی بھی ملک کے معاملات میں مداخلت کی حامی نہیں لیکن عالمی ذرائع ابلاغ اور پوری دنیا کے اندر بچیوں کے اغوا کے حوالے سے جو تشویش پائی جا رہی ہے انسانیت کے ناطے اور بطور مسلمان اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ان بچیوں کی رہائی کے لیے کوششیں کرنا ہر انسان اور ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...