تیز رفتار ترقی کے لئے مزید وسائل فراہم کئے جائیں گے،رانابابر

تیز رفتار ترقی کے لئے مزید وسائل فراہم کئے جائیں گے،رانابابر

لاہور(سپیشل رپورٹر) صوبائی پارلےمانی سےکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسےن نے کہا ہے کہ آئندہ چار برس کے دوران صوبہ پنجاب میں 8فیصد شرح ترقی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے تیز رفتار ترقی اور جامع اصلاحات کر کے عوام کا معیار زندگی مزید بلند کرنے اور پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے مزید وسائل فراہم کریںگے اےک بےان مےں انہوں نے کہاکہ سکل ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دے کر 4برس کے دوران 20لاکھ نوجوانوں کو ہنر مند بنایا جائے گاسکل ڈویلپمنٹ کے پروگرام میں 50فیصد حصہ خواتین کے لئے مختص کریں گے تاکہ خواتین بھی عملی میدان میں آ کر ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپو رکردار اد کر سکیں، پنجاب حکومت صوبے کی ترقی اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے مختلف پروگرامز پر عمل پیرا ہے۔

 اور اس مقصد کیلئے نئے مالی سال 2014-15 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں صوبے کی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے حقیقت پسندانہ ترجیحات کا تعین کیا جا رہا ہے تاکہ تیز رفتار ترقی کے اہداف کو حاصل کیا جاسکے صوبے کی معیشت کوپائےدار بنیادو ںپر مستحکم بنا نے کیلئے وسائل کا درست اور شفاف استعمال ہر صورت یقینی بنایا جائے گا    

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...