لائن آفکنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ قابل مذمت ہے،عبدالغفار روپڑی

لائن آفکنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ قابل مذمت ہے،عبدالغفار روپڑی

لاہور(پ ر) جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی مذمت کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ بھارت دوغلی پالیسی پر کاربند ہے بھارت پاکستان کو دہشت گردوں کےخلاف کارروائی کی تلقین کرتا ہے جبکہ خود ان کی فوج دہشت گردی جیسے گھناﺅنے جرم کی مرتکب ہے اور آئے روز عالمی قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کر تے رہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ دارالقدس میں لاہور جماعت کے ذمہ داران سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا ۔

انہوںنے کہا کہ بھارتی بنیا ایک طرف تو خطے میں امن قائم کرنے کی باتیں کرتا ہے مگر دوسری طرف امن کو سبوتاژ کرنے میں بھی پہل کر دیتا ہے بھارت خطے میں اپنا دبدبہ قائم کرنے کےلئے اسلحہ کے ڈھیر لگا رہا ہے امن کے قیام اور مذاکرات کی فضا کو یقینی بنانے کےلئے ہتھیاروں اور اسلحہ کے ڈھیر کی نمائش نامناسب ہے بھارت اگر خطے میں امن کا خواہاں ہے تو اسے کشمیر پر اپنا غاصبانہ قبضہ چھوڑنا ہو گا جب تک پاکستان اور بھارت کے درمیان قدیمی مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا تب تک تعلقات میں بہتری ناممکن ہے بھارتی وزیر دفاع ہمسایوں کے ساتھ مستحکم تعلقات کے خواہشمند ہیں تو انہیں کشمیر سے اپنی فوجیں واپس بلا کر کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینا ہو گا اس موقع پر جماعت کے سیکرٹری جنرل پروفیسر عبدالمجید ، مولانا عبدالوہاب روپڑی، مولانا شکیل الرحمن ناصر، مولانا شاہد جانباز سمیت دیگر ذمہ داران نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...