امن مذاکرات میں حالیہ سرد مہری انتہائی لمحہ فکریہ ہے،علامہ ممتازاعوان

امن مذاکرات میں حالیہ سرد مہری انتہائی لمحہ فکریہ ہے،علامہ ممتازاعوان

 لاہور (پ ر)کل مسالک ”اتحاد علماءکونسل “اور ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان نے کہا ہے کہ حکومت و طالبان امنمذاکرات میںحالیہ سرد مہری انتہائی لمحہ فکریہ ہے سپر شیطان امریکہ قبائل کو پاکستان سے الگ کرنے کیلئے قبائل میں بہر صورت آپریشن چاہتا ہے جس کیلئے امریکی ایماءپر یہودی و قادیانی لابی امن مذاکرات سبوتاژ کرنے کیلئے سرگرم ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ آپریشن میں دہشتگردفرار اور سویلین عوام ہی مارے جاتے ہیں جس سے ملک مخالف جذبات جنم لیتے اورخودکش بمبار تیار ہوتے ہیں اور یہ امریکہ کی ہی چال ہے علامہ ممتاز اعوان نے مزید کہا کہ حکومت و طالبان امریکی سازش ناکام بنانے کیلئے امن عمل کو ہر حال میں کامیاب بنائیں کیونکہ اگر خدا نخواستہ امنمذاکرات ناکام ہوئے تو یہ ملک و قوم کیلئے بہت بڑا المیہ ہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...