حضرت علیؓکی زندگی مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہے،فیصل افضل

حضرت علیؓکی زندگی مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہے،فیصل افضل

لاہور( پ ر) حضرت علیؓ کی حیات طیبہ زندگی کے ہر شعبہ کے مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے خلفاءراشدین کی باہمی محبت میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کا بہت بڑا کردار ہے عقیدہ توحید کی پختگی حضرت علیؓ کا بنیادی وصف تھا حضرت علیؓ کا دورِ خلافت اور تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی ملک کو مختلف بحرانوں سے نکالا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کے جنرل سیکرٹری حافظ فیصل افضل شیخ، صدر پنجاب حافظ عمران تبسم اور عطاءالرحمن حقانی نے کیا انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو حضرت علیؓ کی طرز خلافت کو اختیار کرنا چاہےے ان خیالات کا اظہار اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کے صدر حافظ ذاکر الرحمن صدیقی نے لاہور میں شانِ علیؓ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حضرت علیؓ اسلام کی عالمگیر تحریک کے ابتدائی سپاہی ہیں جو حضورﷺ کے معاون و مددگار بن کر دشمنان دین کے خلاف کھڑے ہوئے تحفظ دین، ناموس رسالت اور اشاعت اسلام کی خاطر حضرت علی خدمات ناقابل فراموش ہیں، ان کی خدمات تاریخ اسلام کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...