فٹبال ورلڈکپ میگاایونٹ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

فٹبال ورلڈکپ میگاایونٹ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

ریو ڈی جنیرو( نیٹ نیوز)فٹ بال ورلڈ کپ شروع ہونے میں ایک ماہ باقی ہے، برازیل میں میگا ایونٹ کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔دنیا کے سب سے فیورٹ اسپورٹس کا سب سے بڑا میلہ صرف ایک ماہ کی دوری پر ہے۔ نئی صبح کے ساتھ ہی برازیل میں فیفا ورلڈ کپ کی تیاریوں میں تیزی آگئی۔ ورلڈ کپ آرگنائزنگ کمیٹی کے دفتر میں کام زور و شور سے جاری ہے، یہاں اسٹیڈیمز کے انتظامات اور سیکیورٹی امور کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ سٹیڈیمز کی تزئین و آرائش حتمی مراحل میں داخل ہے تو فضائی نگرانی بھی جاری ہے، ایسے میں پرستاروں کا جوش و خروش بڑھتا جارہا ہے۔ میگا ایونٹ کے انتظامات پر بعض مبصرین تشویش کا اظہار بھی کرتے ہیں۔ ادھر برازیلین فٹبالر پرامید ہیں کہ میگا ایونٹ کے انعقاد سے ملک میں اسٹیڈیم کی حالت بہتر ہوگی اور کھیل کو فروغ ملے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...