اٹالین اوپن،سربین ایوانوک اور وینس ولیمز دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئیں

اٹالین اوپن،سربین ایوانوک اور وینس ولیمز دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئیں

روم ( نیٹ نیوز) سربین ایوانوک فرانس کی علیز کارنٹ، امریکہ کی ماڈیسن کیز، روس کی ایلینا ویسنینا، روس کی سوتیلانا کزنٹسوا، امریکہ کی واروارا لپچنکووا، چین کی شوائی پینگ، اٹلی کی فرانسیسکا شیون، امریکہ کی وینس ولیمز، آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر، جرمنی کی اینڈریا پیٹکوویک اور اٹلی کی فلاویہ پینی یٹا روم ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئیں ایوانوک نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اٹلی کی کارین کنیپ کو سٹریٹ سٹیس میں 6-1 اور 6-1 سے ہرا کر ایونٹ کے دوسرے راﺅنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ پہلے راﺅنڈ کے دیگر میچوں میں فرانس کی علیز کارنٹ نے بیلجیئم کی کریسٹن فلپکنز کو، امریکہ کی ماڈیسن کیز نے ہم وطن الیسن ریسکی کو، روس کی ایلینا ویسنینا نے یوکرائن کی ایلینا سویٹولینا کو، روس کی سوتیلانا کزنٹسوا نے روس کی ہی ماریا کیریلینکو کو، امریکہ کی واروارا لپچنکووا نے چین کی شوائی پینگ کو، چین کی جئی ژنگ نے امریکہ کی لورن ڈیوس کو، اٹلی کی فرانسیسکا شیون نے کینیڈا کی ایوجنی بوچارڈ کو ، امریکہ کی وینس ولیمز نے جرمنی کی اینڈریا بیک کو، آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر نے جرمن سابین لیسیکی کو، جرمنی کی اینڈریا پیٹکوویک نے سوئس رومینا اوپرانڈیکو اور اٹلی کی فلاویہ پینی یٹا نے آسٹریا کی وونی میوس برگر کو ہرا کر ایونٹ کے دوسرے راﺅنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...