رگبی یونین کے ڈائریکٹر ٹیکنیکل اور ہیڈ کوچ راجر کومبس نے سکول کے بچوں کو رگبی کے متعلق تربیت دی

رگبی یونین کے ڈائریکٹر ٹیکنیکل اور ہیڈ کوچ راجر کومبس نے سکول کے بچوں کو ...

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان رگبی یونین کے ڈائریکٹر ٹیکنیکل اور ہیڈ کوچ راجر کومبس نے لاہور کے مریکل سکول کے بچوں کو رگبی کے متعلق سکھایا۔سکول رگبی انٹرنیشنل رگبی کے گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام کا حصہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاﺅن کی گراﺅنڈ میں مریکل سکول ماڈل ٹاﺅن کے بچوں نے کچھ وقت پاکستان رگبی یونین کے غیرملکی کوچ کے ساتھ گزارا۔ راجر کومبس نے بچوں کو رگبی کے کھیل کے بنیادی اصول سمجھائے اور ساتھ ساتھ ان کو بتایا کہ یہ کھیل کیسے کھیلا جاتا ہے۔ راجر کومبس بچوں کے ساتھ گھل مل گئے دوسری طرف بچے رگبی کے کھیل کے متعلق جان کر کافی خوش ہوئے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے راجر کومبس کا کہنا تھا کہ رگبی کا کھیل دنیا کا مقبول ترین کھیل ہے۔ اب رگبی ایشین گیمز ، کامن ویلتھ گیمز اور اولمپک گیمز کا بھی حصہ ہے اس لیے یہ بہت زیادہ مقبول ہو رہا ہے۔ میں پاکستان کے تمام شہروں کے پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں میں جا چکا ہوں یہاں رگبی کا بہت ٹیلنٹ ہے۔جس طرح پاکستان کی تمام بڑی یونیورسٹیز اور کالجز میں رگبی فروغ پا رہی ہے اسی طرح ایک دو سال میں انٹر سکول چمیپئن شپ بھی ہوتی ہوں گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...