پاکستان سپر لیگ دسمبر کے آخری ہفتے میں شروع ہوگی

پاکستان سپر لیگ دسمبر کے آخری ہفتے میں شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور( سپورٹس رپورٹر )پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ رواں سال دسمبر کے آخری ہفتے میں شروع ہوگی ۔ بورڈ کے مطابق یہ لیگ جنوری کے پہلے ہفتے تک جاری رہے گی ۔ اس لیگ میں 6 ٹیمیں شرکت کریں گی اور ہر ٹیم میں 6،6 غیر ملکی کھلاڑی شرکت کریں گے ۔ بورڈ کے مطابق اس لیگ کا انعقاد متحدہ عرب امارات میں کیا جائے گا جس سے غیر ملکی کھلاڑیوں کے سیکورٹی کے تحفظات بھی دور ہوجائیں گے ۔ بورڈ کے مطابق اس حوالے سے کھلاڑیوں اور فرنچائز کے ساتھ معاہدے کئے جائیںگے جسمیں کھلاڑیوں کی بولی 25ہزار ڈالر سے لیکر کر ایک لاکھ ڈالر تک لگائی جاسکے گی ۔ حکام کے مطابق اس لیگ میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سٹار کھلاڑی کرس گیل بھی شرکت کریں گے ۔