ایران کو غیر قانونی اسلحہ فروکت کرنے پر اسرائیلی گرفتار

ایران کو غیر قانونی اسلحہ فروکت کرنے پر اسرائیلی گرفتار

مقبوضہ بیت المقدس(آن لائن)اسرائیل کے ایک بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ایک یہودی کو ایران کے ساتھ اسلحے کی غیر قانونی تجارت میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔اسرائیل کی وزارت انصاف نے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا ہے کہ یہ شخص بن گوریان ائیرپورٹ سے بیرون ملک روانہ ہونے کی کوشش کررہا تھا۔امریکا نے اس کو پکڑنے کی درخواست کی تھی اور اس کو گرفتاری کے بعد حوالے کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔بیان کے مطابق یہ اسرائیلی ایران کو غیر قانونی طور پر فوجی سپئیر پارٹس فروخت کرنے کے دھندے میں ملوث تھا اور اس نے امریکا سے بھی کسی اجازت نامے کے بغیر ایران کوفوجی آلات برآمد کیے تھے۔امریکی ریاست کونیکٹی کٹ میں ایک وفاقی عدالت میں اس کے خلاف فرد جرم داخل کی جاچکی ہے اور انھی الزامات کے تحت وہ امریکا کو مطلوب ہے۔

 اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس نے ایران کو جیٹ طیاروں کے فاضل پرزہ جات فروخت کرنے کی کوشش کی تھی۔واضح رہے کہ اسرائیل اور ایران ایک دوسرے کے سخت دشمن ہیں اور ایک طرح سے حالت جنگ میں ہیں۔اس سال کے آغاز میں جب اس اسرائیلی کے ایران کو فوجی آلات منتقل کرنے کی اطلاع سامنے آئی تھی تو اس کے ہم وطن ہکا بکا رہ گئے تھے۔

مزید : عالمی منظر


loading...