لاہور میں اوپن کرنسی ریٹ

لاہور میں اوپن کرنسی ریٹ

لاہور(کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں منگل کو اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاﺅ دیکھنے میں آیا۔مارکیٹ کے اختتام پر امریکی ڈالر کی قیمت فروخت 99.65روپے رہی۔پاکستانی روپے کے مقابلے میں دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی شرح تبادلہ کچھ اس طرح رہیں۔آسٹریلین ڈالر کی قیمت فروخت 92.50روپے،کینیڈین ڈالر کی قیمت 90.85روپے،یورو کی قیمت 136.75روپے،سعودی ریال کی قیمت 26.65روپے،یو اے ای درہم کی قیمت 27.30روپے،برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت 167.50روپے رہی۔

 اور بھارتی روپیہ کی قیمت فروخت 1.65روپے رہی۔ماہرین کا خیال ہے کہ بیرونی ترسیلات بڑھانے اور برآمدات میں اضافے سے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھنے سے امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہو سکتی ہے ۔

مزید : کامرس


loading...