فیشن انڈسٹری ترقی کی جانب گامزن ہے،چنبیلی

فیشن انڈسٹری ترقی کی جانب گامزن ہے،چنبیلی
فیشن انڈسٹری ترقی کی جانب گامزن ہے،چنبیلی

  


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ چنبیلی نے کہاکہ پاکستان میں فیشن انڈسٹری ترقی کی منزلیں طے کررہی ہیں۔ملکی ڈیزائنروں اورماڈلزنے بیرون ملک اپنی صلاحیتوںکومنواکروطن کانام روشن کیا ۔انکاکہناتھاکہ میں بھی فیشن انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کومنواناچاہتی ہوں ۔ماڈلنگ میں میر ی بہت حوصلہ افزائی ہوئی ہے لیکن اس وقت میری صلاحیتیں منظرعام پرآئیں گی جب میرے کمرشلزآن ائیر ہونگے ۔انہوں نے بتایا کہ میں نے ایک ہاﺅسنگ سوسائٹی اوردو مختلف کمپنیوں کے کمرشلزریکارڈکرائے ہیںجنہیں بہت جلدٹی وی سے نشرکیاجائے گا ۔چنبیلی کاکہناتھاکہ میںفیشن شوزمیں کیٹ واک کاآغازبھی کررہی ہوں اوررواں ماہ کے آخرمیںمقامی ہوٹل میںہونے والے میگاشومیں ریمپ پرواک کرونگی جس میںنامور فیشن ڈیزائنرڈولی کے تیارکردہ ملبوسات کی نمائش کرو ںگی اورفیشن شومیںڈانس پرفارمنس بھی پیش کروں گی۔میری منزل ابھی دور ہے۔

مزید : کلچر


loading...