کرسٹینا رونالڈو سب سے زیادہ کمائی کرنے والے فٹبالر

کرسٹینا رونالڈو سب سے زیادہ کمائی کرنے والے فٹبالر

میڈرڈ( نیٹ نیوز ) پرتگال کے کرسٹینا رونالڈو سب سے زیادہ کمائی کرنے والے فٹبالر بن گئے۔ایک رپورٹ کے مطابق کرسٹینا رونالڈو کی پانچوں انگلیاں گھی میں ہیں۔ فٹبالرز شہرت کمانے میں ہی نہیں، مال بنانے میں بھی سب سے آگے ہیں، پرتگال کے رونالڈو نے دو ہزار چودہ میں میدان میں گول پر گول مارے اور چوالیس ملین ڈالر چھاپے۔ ارجنٹینا کے میسی بھی کچھ کم نہیں، پورے سال بارسلونا کلب کی نمائندگی کی اور اکتالیس ملین ڈالر کمائے۔ نوٹ بنانے والے کھلاڑیوں میں تیسرا نمبر انگلینڈ کے رونی کا ہے۔ رونی نے ایک سال میں اکیس ملین ڈالر سے زیادہ کمائے۔ میراڈونا کے داماد اور مانچسٹر سٹی کے فاروڈ سرگیو بیس اعشاریہ نو ملین ڈالر کے ساتھ کماو¿ پوت کھلاڑیوں کی لسٹ میں چوتھے جب کہ آئیوری کوسٹ کے ڈی ڈئیر کا بیس اعشاریہ آٹھ ملین ڈالر کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...