نئی کامیڈی فلم ” نیبرز“ کا اس ہفتے باکس آفس پر راج رہا
نیویارک (این این آئی)نئی کامیڈی فلم ” نیبرز“ کا اس ہفتے باکس آفس پر راج رہا،پڑوسیوں نے نارتھ امریکن باکس آفس پر قبضہ جما لیا ہے۔نئی کامیڈی فلم ” نیبرز“ اس ہفتے باکس آفس پر راج کر رہی ہے۔ طنز و مزاح اور ڈرامے سے بھرپور فلم ” نیبرز“ ریلیز ہوتے ہی 3 دن میں باکس آفس پر چھا گئی ہے۔فلم 5کروڑ 11 لاکھ ڈالر کما کر پہلے نمبر پر موجود ہے۔” نیبرز“ کی کہانی ایسے میاں بیوی کی ہے جن کی محلے میں آئے نئے پڑوسیوں سے نوک جھوک شروع ہوجاتی ہے۔جس کے بعد دونوں پڑوسی ایک دوسرے کو ستانے کے نت نئے طریقے اختیار کرکے ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں لگے رہتے ہیں۔