صنم بخاری کا انٹرنیشنل فیشن انڈسٹری میں کام کرنے کا معاہدہ کرلیا

صنم بخاری کا انٹرنیشنل فیشن انڈسٹری میں کام کرنے کا معاہدہ کرلیا


لاہور ( فلم رپورٹر ) پاکستانی نژاد نارویجن سُپرماڈل صنم بخاری نے انٹرنیشنل فیشن انڈسٹری میں کام کرنے کا معاہدہ کرلیا۔ وہ جلد ہی اٹلی اورفرانس میں ہونیوالے فیشن ویک میں جلوہ گرہونگی۔ ایک ملاقات کے دوران صنم بخاری نے بتایاکہ کراچی میں ہونے والے فیشن ویک میں حصہ لینے کیلئے خاص طورپر مدعو کیا گیا تھا۔ اس دوران معروف ڈریس ڈیزائنرز کے ملبوسات ریمپ پرمتعارف کروائے ، جبکہ شرکاء کی جانب سے ملنے والا رسپانس بہت اچھا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ دیپک پروانی اورنومی انصاری جیسے باصلاحیت ڈریس ڈیزائنرزنے مجھے اپنا شوسٹاپرمنتخب کیا جومیرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں منعقدہ فیشن ویک میں جہاں پاکستان کے بہترین ڈریس، جیولری ڈیزائنرز، ہےئر سٹائلسٹ اورمیک اپ آرٹسٹس نے اپنے ہُنرکا جادودکھایا، وہیں پاکستان کی سُپرماڈلز کے ہمراہ ریمپ پرمختلف ڈیزائنرز کے ملبوسات، جیولری کے دیدہ زیب ڈیزائن کے ساتھ کیٹ واک کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا۔ ایک سوال کے جواب میں صنم بخاری نے کہا کہ فیشن کے بدلتے رجحانات اورپاکستان کے کلچرکوجس اندازسے ڈیزائنرزنے متعارف کروایا وہ قابل ستائش تھا۔ فیشن ویک کے بعد مجھے بہت سے ٹی وی کمرشلز اورفوٹوشوٹس میں ماڈلنگ کی آفرز ہوئی ہیں جن میں سے کچھ پراجیکٹس کوسائن کرلیا ہے جبکہ کراچی میں بنائی جانیوالی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش قبول کرنے انکارکردیا ہے۔

مزید : کلچر


loading...