ماﺅ جمخانہ کرکٹ کلب نے مبشر نعیم کرکٹ کلب کو 190 رنز سے شکست دیدی

ماﺅ جمخانہ کرکٹ کلب نے مبشر نعیم کرکٹ کلب کو 190 رنز سے شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سپورٹس رپورٹر) ماﺅ جمخانہ کرکٹ کلب نے مبشر نعیم کرکٹ کلب کو 190 رنز سے شکست دیدی فاتح ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 252 رنز بنائے عمران دین نے 93 محمد حسین نے 72 جبکہ لقمان خان نے 25 رنز کی اننگز کھیلی مبشر نعیم کی طرف سے ظہیر عباس نے دو عنایت اللہ نے دو جبکہ فیاض اور بابر علی نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی جواب میںمبشر نعیم کرکٹ کلب کی ٹیم صرف 62 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی محمد عمر نے 17 یاسین نے 9 رنز بنائے ماﺅ جمخانہ کی طرف سے نعمان خان نے تین عمران دین نے دو جبکہ سکندر اور فیاض علی نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔