فلم ”کل دل“ کا پہلا پوسٹر جاری کردیا

فلم ”کل دل“ کا پہلا پوسٹر جاری کردیا

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ فلم ”کل دل“ کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق فلم ”کل دل “ کے جاری کردہ پوسٹر میں فلم کے مرکزی کردار اداکار علی ظفر ‘ اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ پرنیتی چوپڑا دیسی روپ دھارے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ۔فلم کی دیگر کاسٹ میں ادکار گوندا اور رانی مکھر جی شامل ہیں ۔ فلم کی ہدایات شاد علی دے رہے ہیں فلم 14 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزید : کلچر


loading...